Featuredپنجاب

ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے عناصر رعایت کے مستحق نہیں

لاہور: ناجائز منافع خوری وذخیرہ اندوزی پر 3 سال قید، ترمیمی آرڈنینس جاری

ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف حکومت نے شکنجہ مزید سخت کر دیا۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پرائس کنٹرول ، منافع خوری اور ذخیرہ اندازی کے تدارک کا ترمیمی آرڈنینس 2022 دستخط کر نے کے بعد جاری کر دیا، آرڈنینس کے تحت پرائس کنٹرول کونسل قائم کی جائے گی جس کے سربراہ وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک و عوام کو مضبوط اور خوشحال بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے عناصر رعایت کے مستحق نہیں، منافع خوری اور ذخیرہ اندازی کے تدارک کا ترمیمی آرڈنینس2022 کے ذریعے منافع خوروی اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close