Featuredاسلام آباد

عمران خان سڑکوں پر آیا تو وہ واقعی بہت خطرناک ہوگا

اسلام آباد :اپوزیشن اسلامی دنیا کے رہنماؤں کو ناراض کرنے جارہی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے اعلیٰ عہدیداران کو بلیو پاسپورٹ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کسی بدمعاش کو سر اٹھانے نہیں دیا۔ نالہ لئی منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ راولپنڈی رنگ روڈ اور ماں بچہ اسپتال بھی مکمل کرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن شور مچاتی تھی کہ استعفیٰ دے دیں گے۔ پھر اپوزیشن عدم اعتماد سے بھی بھاگ گئی۔ یہ 23 مارچ کو بھی آکر دیکھ لیں۔ اپوزیشن اسلامی دنیا کے رہنماؤں کو ناراض کرنے جارہی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ اسمبلیوں میں آکر اپنی طاقت کا اظہار کریں۔ آپ نے سڑکوں کا انتخاب کیا، اگلے ڈیڑھ سال بھی خوار ہوں گے۔ آپ کیا کرنے آرہے ہیں کوئی ایجنڈا ہونا چاہیئے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ایک بھی بل پر عمران خان کو شکست نہیں دے سکی۔ فنانس سمیت تمام بلز پر آپ کو شکست ہوچکی ہے۔ فضل الرحمان نے کہا عمران خان کو مکھی کی طرح نکال دیں گے۔ آپ اپنی طرف دیکھیں ہم عالم دین کا احترام کرتے ہیں۔ سیاسی طور پر ڈیڑھ سال بعد دیکھنا کہ آپ کہاں کھڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سڑکوں پر آیا تو وہ واقعی بہت خطرناک ہوگا۔ اپوزیشن سے کہتا ہوں کہ آپ سے ہونا کچھ نہیں ہے۔ عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ نالائق اپوزیشن ملی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مری واقعے پر ہمیں افسوس ہے، میں دو راتیں وہاں رہا، جو کچھ ہوا گاڑی میں گیس کی وجہ سے ہوا۔ ہم غلطی مانتے ہیں مشینیں کیوں کھڑی تھیں، کام ہونا چاہیئے تھا۔ میں صبح 3 بجے تک کھڑا تھا 700گاڑیوں کو مری سے نکالا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close