Featuredسندھ

زرداری مافیا کا بلدیاتی بل آئین کی روح کے بالکل برعکس ہے

کراچی : ہم 27 فروری کو ہر صورت گھوٹکی سے کراچی مارچ کریں گے۔

وفاقی وزیرعلی زیدی نے آئین کے آرٹیکل 140A کا حصہ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ زرداری مافیا کا بلدیاتی بل آئین کی روح کے بالکل برعکس ہے۔ یہ مافیا ہر چیز پر قابض ہونا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرداری مافیا نے 14 سال سے سندھ میں لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا۔ جماعت اسلامی کو زرداری مافیا نے دھوکا دیا ہے۔ یہی وعدے وزیر اعلیٰ نے ٹرانسفارمیشن پلان کی میٹنگز میں کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ پر مسلط ٹولے نے ہر طرف تباہی مچائی ہوئی ہے: علی زیدی

ان کا کہنا تھا کہ سوال کیا گیا کہ وعدہ کب پورا کریں گے تو وزیر اعلیٰ نے تاریخ دینے سے انکار اور بدتمیزی کی۔ جب وعدہ پورا نہیں کیا تو میں سی

ایم ہاؤس میں میٹنگ سے واک آؤٹ کر گیا تھا۔ اب انہوں نے اپنے وعدے پر عمل کرنے کی بجائے کالا قانون متعارف کرادیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اب ان کا وقت پورا ہو چکا ہے۔ وفاق انہیں پولیس کو اپنی ذاتی ملیشیاء کے طور پر استعمال نہیں کرنے دے گا۔ ہم 27 فروری کو ہر صورت گھوٹکی سے کراچی مارچ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close