Featuredپنجاب

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بھی ہیلتھ کارڈ بن گیا

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی جعلی ویکسینیشن کے بعد ہیلتھ کارڈ کی کہانی سامنے آگئی، محکمہ صحت پنجاب نواز شریف کے ہیلتھ کارڈ سے لاعلم نکلا

نواز شریف بھی پی ٹی آئی صحت کارڈ سے سالانہ 10 لاکھ روپے تک علاج کرا سکتے ہیں اور بطور سربراہ خاندان کے مزید ایک فرد کا علاج بھی صحت کارڈ سے کروا سکتے ہیں۔

نواز شریف کو علاج میں 10 لاکھ روپے سے زائد کی ضرورت پڑی تو خصوصی کمیٹی انتظام بھی کرے گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : منظور وسان نےسابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق پیش گوئی

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بھی ہیلتھ کارڈ بن گیا لیکن پنجاب ہیلتھ انشیٹیو مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او بھی معاملے سے لاعلم رہے۔

ڈاکٹر علی رزاق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میرے علم میں نہیں کہ نواز شریف کا ہیلتھ کارڈ بنایا نہیں۔

سابق وزیراعظم کی گزشتہ برس ستمبر میں جعلی ویکسینیشن کا معاملہ سامنے آیا تھا، نواز شریف کے شناختی کارڈ نمبر پر دوسری ویکسین کا اندراج تین اکتوبر کو کیا گیا تاہم اندراج کے فوری بعد ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close