پاکستان

دنیا کے سب سے طویل قامت فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کس پارٹی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں ؟ جان کر عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

بورے والا :دنیا کے سب سے طویل قامت فاسٹ باﺅلر محمد عرفان اپنے آبائی حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

کرکٹر محمد عرفان کا تعلق بورے والا کی سب تحصیل گگو منڈی سے ہے ، ان کا آبائی گاﺅں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 229 میں آتا ہے۔ وہ اپنے آبائی علاقے میں تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار خالد محمود چوہان اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہمایوں افتخار چشتی کی نہ صرف مکمل حمایت کر رہے ہیں بلکہ ان کی انتخابی مہم میں بھی شریک ہیں۔ انتخابی مہم کے آخری روز محمد عرفان نے اپنے علاقے میں تحریک انصاف کے جلسے میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے لوگوں سے بلے پر مہر لگانے کی اپیل کی

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق کرکٹرز کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی پارٹی کی حمایت میں بیانات سامنے آتے رہے ہیں ۔ وقار یونس اور وسیم اکرم جیسے لیجنڈ کھلاڑی بھی کپتان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں جبکہ گوگلی ماسٹر عبدالقادر بھی کپتان کی حمایت میں ویڈیو پیغام جاری کرچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close