پاکستان

کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی مرضی سے ہوگا، وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد : وزیر اعظم آزاد کشمیر نے یوم استحصال کے موقع پر کہا ہے کہ کشمیر نہ لاک ڈاؤن، نہ انڈر سیج ہے بلکہ انڈر اٹیک ہے اور ایل او سی پر بسنے والے 6 لاکھ سے زائد افراد بھارت کی گولہ باری کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ان خیالات کا اظہار بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی ریاستی خود مختاری کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ کی مناسبت سے کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیر انڈر ٹیک ہے اسی لیے ہر کشمیری سیاسی بیانات سے بڑھ کر عملی اقدامات چاہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اراکین اسمبلی اور کابینہ و دیگر سیاسی رہنماؤں نے ان کے ہمراہ اقوام متحدہ کے مبصر مشن پہنچ کر مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے یاداشت پیش کی۔

راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ مظلوم کشمیریوں کی مرضی کے بغیر کوئی بھی فیصلہ قابل قبول نہیں ہوگا، سیاسی نقشہ جاری ہوا ہے لیکن کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتا۔

یاد رہے کہ آج اقوام متحدہ کے نمائندوں نے جموں و کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے بھارتی مظالم بند کرانے کے لیے فوری ایکشن کا مطالبہ کر دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close