Featuredپاکستان

ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں کمی

وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے مہنگائی میں کمی ہوئی ، رواں ہفتے مہنگائی کی شرح 8اعشاریہ 93 فیصد تک آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے اس ہفتے مہنگائی میں اعشاریہ ایک دو فیصد کمی ہوئی اور رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح آٹھ عشاریہ نو تین فیصد رہی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں چودہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ، چودہ میں کمی اور تیئیس کی قیمتوں میں استحکام رہا، ایک ہفتے دوران مرغی، پیاز،آلو،لہسن، ایل پی جی مہنگی جبکہ ٹماٹر،آٹا،چینی، انڈے، پیٹرول سستا ہوا۔

یاد رہے 4 روز قبل وفاقی ادارہ شماریات نے تسلیم کیا تھا کہ بنیادی فوڈ آئٹمز آٹا،چینی،دالوں اور مرغی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے اس سال اکتوبرکے مہینے میں ملک میں مہنگائی میں آٹھ اعشاریہ نو فیصد اضافہ ہوا، ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں مہنگائی ایک اعشاریہ سات فیصد بڑھی۔

اس سے قبل اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں0.23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے مہنگائی میں 0.45 فیصد اضافہ ہوا تھا ، جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح9.20 تک پہنچ گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close