Featuredپاکستان

پاکستان میتھیں معاہدہ کرنے والا پہلا ایشیائی ملک بن گیا

گلاسگو: پاکستانی وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پاک امریکا بات چیت کا دروازہ کھول دیا ، گلاسگو میں امریکی صدر جوبائیڈن سےمعاون خصوصی ماحولیات ملک امین اسلم کی ملاقات ہوئی‌

صدر جوبائیڈن سے ملک امین اسلم کی ملاقات گلاسگو کانفرنس میں ہوئی، ملاقات میں فوکس موسمیاتی خطرات تبدیلی کےاثرات اورمیتھین پررہا اور موسمیاتی تبدیلی کےشعبےمیں پاک امریکا اشتراک کو آگے بڑھانے کا عزم کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کا ذکربھی ہوا۔

موسمیاتی تبدیلی کی عالمی کانفرنس میں 100سے زائدممالک کا میتھیں گروپ معاہدہ ہوا ، پاکستان میتھیں معاہدہ کرنےوالا پہلا ایشیائی ملک بن گیا اور معاہدے پر دستخط کردیئے۔

یہ بھی پڑ ھیں : داعش یا القاعدہ ابھی امریکا پر حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے

امریکی صدرنے پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی کی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے میتھین معاہدہ پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان میں ایک چوتھائی فضائی آلودگی کاپھیلاو میتھین کی وجہ سے ہے، امریکہ، برطانیہ،ارجنٹائن، کینیڈا،میکسیکو،انڈونیشیا،جاپان گروپ کاحصہ ہیں۔

میتھین آب وہواگرم اور تبدیل کرنے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ سے زیادہ طاقتور ہوتی ہے جبکہ آئل اینڈگیس،لائیواسٹاک اورمخصوصی زراعت کے باعث میتھین آلودگی پیداہوتی ہے، روایتی ڈرلنگ آپریشن ،گیس کے کنویں,گیس پائپ لائنز بھی بڑی وجوہات ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close