بلوچستان

پاک فوج اور رینجرز کی قربانیاں لا زوال ہیں۔ نواب ثنائاللہ زہری

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنائاللہ زہری نے2006میں دہشت گردحملے سے تباہ کیے گئے سبی ہرنائی ریلوے ٹریک کاافتتاح کردیا۔ 

وزیر اعلی بلوچستان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول اور عسکری قیادت مل کر آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے، ریلوے ٹریک تباہ کرنے یا بے گناہ لوگوں کو مارنے سے دہشت گرد ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے۔انہوںنے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے تاہم آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ نواب ثناءاللہ زہری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہو رہا ہے جس میںپاک فوج اور رینجرز کی قربانیاں لا زوال ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردا ر کو پوری دنیا نے سراہا اور اس مسئلے پر پاکستان کو اپنا تعاون فراہم کیا ۔ بلوچستان میں امن قائم ہو رہا ہے اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close