بلوچستان

بلوچستان پاکستان کو دنیا کا بڑا ملک بنا سکتا ہے : آصف زرداری

تربت: ملک کے معاشی حالات ٹھیک کرنا ہے ، بلوچستان اگر زرخیز ہوجائے تو ساری دنیا میں ایکسپورٹ کریں گے۔

تربت میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بلوچستان کے زور پر چلے گا، بلوچستان میں بہت وسائل ہیں، آگے بڑھنے کی بہت گنجائش ہے ۔

آصف زرداری نے کہا کہ حکومت میں آکر بلوچستان کے تمام مسائل حل کریں گے، اسلام آباد صوبوں کو نہیں سمجھتا۔
بلوچستان کو ایسا بناؤں گا کہ یہ صوبہ پہلے سے 10 گنا بہتر ہوگا، بلوچستان میں جو پانی آتا ہے، اس کی لائننگ نہیں ہے، سندھ میں پانی کیلئے لائننگ کروادی ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ بلاول ملک کا مستقبل ہیں،  ہمیں لوگوں کو سنبھالنا ہے، آنے والی نسلوں کا مستقبل بہتر بنانا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلاول ملک کا مستقبل ہیں، ہمیں لوگوں کو سنبھالنا ہے، آنے والی نسلوں کا مستقبل بہتر بنانا ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کو دنیا کا بڑا ملک بنا سکتا ہے، بنے گا سب کچھ پیار اور بھائی چارے سے، مار دھاڑ سے کچھ نہیں ہوگا، جنگ میں قومیں ترقی نہیں کرتیں، بلوچستان میں امن بھی آئے گا، اسپتال بھی بنائیں گے، پانی دیں گے، بلوچستان اگر زرخیز ہوجائے تو ساری دنیا میں ایکسپورٹ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایسی جگہ سے بلوچستان میں پانی لائیں گے کہ کوئی روک نہیں سکے گا، چین ہمارا پارٹنر ہوگا، ملک کے معاشی حالات ٹھیک کرنا ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو دُگنا کرنا ہے، لوگوں کو سنبھالنا ہے، ہر شخص حکمران سے پیار مانگتا ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ تاریخ ہمیشہ اپنے آپ کو دہراتی ہے، دنیا میں بہت کم سیاسی لوگ ہیں جنہوں نے اتنا عرصہ جیل میں کاٹا ہو، آج میری شادی کی سالگرہ ہے، آپ سے وعدہ کر رہا ہوں بلوچستان کے غم ہم سمجھتے ہیں، آپ سے میری یہی درخواست ہے کہ اپنے ملک کو بنائیں، ہم نے شہداء کا بیڑا اٹھایا ہے، میں نے پارلیمنٹ کو پاور منتقل کیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ میں جیل میں ایک دن میں 2، 3 کتابیں پڑھتا تھا، پوری دنیا ہمیں لینے کو تیار نہیں، کوئی افورڈ نہیں کر سکتا، ہم نے 40 سال افغانوں کی میزبانی کی، آج بھی وہ ہمارا بھائی نہیں بن رہا، ہم نے دیکھا ہے کہ تاریخ نے کیا کیا ہے، اسرائیل فلسطین میں مار دھاڑ کرکے خوش نہیں رہ سکتا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close