بلوچستان

پیپلز پارٹی شہیدوں کی وارث جماعت ہے ، میرے رشتے داروں کو شہید کیا گیا: سرفراز بگٹی

ڈیرہ بگٹی:  شہداء کے ورثاء خود کو تنہا نہیں سمجھیں ، میرے رشتے داروں کو شہید کیا گیا ، پیپلز پارٹی شہیدوں کی وارث جماعت ہے

ڈیرہ بگٹی میں پی پی کے انتخابی جلسے سےآصف علی زرداری نے مختصر ٹیلیفونک خطاب کیا اور اس دوران مقامی افراد کو روزگار دینے کا اعلان بھی کیا۔

آصف علی زرداری خراب موسم کی وجہ سے جلسہ گاہ نہیں پہنچ سکے تھے انہوں نے دوران خطاب میں کارکنوں سے جلد آنے کا وعدہ بھی کیا۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ میں اس دھرتی کے اور آپ کے مسئلوں کو سمجھتا ہوں، آپ کی گیس کی فیلڈز پر آپ کا حصہ دلوائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آپ کے تمام مسائل کا حل نکالے گی، آج آپ لوگوں کے پاس خود نہیں آسکا، اس پر معافی چاہتا ہوں، سرفراز بگٹی کو ہم نے مل کر جیتوانا ہے۔

 جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سرفراز بگٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی وارث جماعت ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ میرے رشتے داروں کو شہید کیا گیا۔ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ شہداء کے ورثاء خود کو تنہا نہیں سمجھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close