بلوچستان

سریاب روڈ خودکش حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سبی روڈ پر خودکش بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی۔ انجن اور چیسز نمبر بھی ٹیمپر شدہ ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے اور کرائم برانچ کی تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کے تجزیہ کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ گاڑی کے چیسز نمبر اور انجن نمبر بھی ٹیمپرڈ ہے۔ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی پر AUP309 سندھ کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی، جسے سندھ ایکسائز کی ویب سائٹ سے چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ رجسٹریشن نمبر جاپانی کمپنی DAIHATSU کی SALOON نام کی 650 سی سی گاڑی کا ہے، جو عائشہ رحمان نامی خاتون کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ جبکہ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی ٹیوٹا ایگزیو ہے۔ رجسٹریشن، انجن اور چیسز نمبر جعلی نکلنے کے باعث تفتیشی ٹیموں کیلئے گاڑی کے مالک تک پہنچنا مشکل ہوگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close