بلوچستان

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تین شہروں میں دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ ، ضلع تربت اور ضلع جعفر آباد میں مختلف دھماکوں کے نتیجے میں 4 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تربت

پولیس حکام کے مطابق جمعرات کے روز تربت کے علاقے غلام نبی چوک پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، دھماکا کس نوعیت کا ہے ابھی اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

جعفرآباد

ضلع جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں قومی شاہراہ بھٹی ہوٹل کے قریب دوسرا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کوئٹہ

بعدازاں، کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر پولیس چوکی کے قریب دھماکا ہوا اور پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد چوکی کے قریب زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

ایس ایس پی آپریشنز کی گفتگو

ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ طارق جواد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سی پیک روڈ کے سڑک کنارے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوا، دھماکے میں 8 سے 10 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز جواد طارق کا کہنا تھا کہ جاں بحق شخص کی شناخت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، تاہم، ابتدائی تفتیش میں جاں بحق شخص راہ گیر معلوم ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جائے دھماکے کی حدود میں کوئی انتخابی پروگرام نہیں تھا، انتخابی گہما گہمی کے حوالے سے سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close