بلوچستان

پیپلز پارٹی نے سرفراز بگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کردیا

 کوئٹہ: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما صادق عمرانی کے مطابق سرفراز بگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کیا گیا ہے۔

سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حال ہی میں سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز رکنِ اسمبلی کا حلف اٹھایا تھا۔

جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پریذائیڈنگ افسر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے نومنتخب رکن میر سرفراز بگٹی سے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا تھا۔

یاد رہے کہ سرفراز بگٹی نے نگراں حکومت کے دور میں وزیرِ داخلہ کے فرائض بھی انجام دیے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close