بلوچستان

ڈیرہ بگٹی میں گھر پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد کی گھر پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ پاکستان ویوز کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوپہ نوکانی میں نامعلوم افراد نے گجر نامی شخص کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں گجر کی 2 بیویاں اور 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ جب کہ اس میں موجود ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں لیویز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close