بلوچستان

کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا

چمن اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے مقامی افراد میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چمن اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھر اور دفاتر سے کلمہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے اور کھلی و محفوظ جگہ کا رخ کیا۔

گو کہ محکمہ موسمیات نے زلزلے کی شدت اور اس کے مرکز کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کی، تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ زیارت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس نہیں کیے گئے،جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ زلزلہ کا مرکز کوئٹہ سے قلعہ عبداللہ کے درمیان ہو سکتا ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں سے کسی جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close