بلوچستان

کوئٹہ سے 13 سالہ بچی لاپتہ ہوگئی

کوئٹہ: کوئٹہ سے 13سالہ بچی لاپتہ ہوگئی ، دکان پر گئی اور واپس نہ آئی۔نجی ٹی وی اے آر وائے نیو زکے مطابق کوئٹہ کے علاقے ذرغون آباد کی رہائشی 13سالہ صالحہ نامی بچی جو ساتویں جماعت کی طالبعلم ہے کو صبح 10 بجے کے قریب گھر والوں نے دکان سے سودا سلف لانے بھیجا لیکن کافی وقت گزرنے پر وہ جب واپس نہ آئی تو لواحقین کی جانب سے تلاش کا عمل شروع کیا گیا ،سر توڑ کوشش کے بعد آخر کارمتعلقہ تھانے پہنچ گئے جہاں انہوں نے سارا وقوعہ بیان کیا۔صالحہ کے والد کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کی دماغی حالت درست نہیں ماضی میں ایک بیماری لاحق ہوئی تھی جس کے باعث اکثر اوقات اسے دورہ بھی پڑتا ہے۔ تاہم پولیس نے گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close