بلوچستان

بلوچستان کے وزیر بلدیات کا بیٹا پشین سے ’لاپتہ

بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار مصطفیٰ خان کا بیٹا لاپتہ ہوگیا ہے اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

وزیر بلدیات سردار مصطفیٰ خان ترین کا بیٹا اسد خان ترین اپنے آبائی علاقے پشین سے لاپتہ ہوئے ہیں۔

پشین میں پولیس کے ایک اہلکار نے جمعہ کی شببتایا کہ اسد خان ترین کیڈٹ کالج پشین میں آفیسر ہیں۔ اہلکار نے بتایا کہ کیڈٹ کالج سے نکلنے کے بعد وہ گھر نہیں پہنچے۔

اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ گھر نہ پہنچنے اور ان سے رابطہ نہ ہونے کے باعث جب ان کی تلاش شروع کی گئی تو ان کی گاڑی کلی تراٹہ کے قریب ملی۔

اہلکار کے مطابق ان کا موبائل فون بھی گاڑی سے ملا جو کہ بند تھا۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ اغوا ہوئے ہیں یا خود کہیں چلے گئے ہیں۔ تاہم ان کا سراغ لگانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی ہے۔

پشین انتظامیہ کے بعض دیگر ذرائع نے اس شبے کا اظہار کیا ہے کہ ان کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

سردار مصطفیٰ خان ترین معروف پشتون قبیلے ترین کے سردار ہیں۔ ان کا شمار پشتون قوم پرست جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے اہم رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

ادھر بلوچستان کے ایران سے متصل ضلع کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کیچ میں انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا ہلاک ہونے والے باپ بیٹا تھے۔

ذرائع کے مطابق انہیں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم افراد نے مند کے علاقے میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ دونوں افراد کو ہلاک کرنے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close