بلوچستان

صوبائی اسمبلی کے امیدوار پہ مصیبتوں کا پہاڑ آن گرا، تین بیٹے جاں بحق، ایک بیٹا اور خود زخمی

بلوچستان میں عید کے دوسرے روز انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ضلع ژوب میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تین بھائی جاں بحق جبکہ والد اور ایک بھائی زخمی ہوگئے،حادثہ بلوچستان کے سیاحتی پہاڑی علاقے سلیازئی کے مقام میں پیش آیا جہاں زخمی رحمت اللہ صافی کے اہل خانہ عید کی چھٹیاں منانے آئے تھے۔ نجی ٹی وی چینل ’’ڈان نیوز‘‘ کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست سے حصہ لینے والے رحمت اللہ صافی اپنے چار بیٹوں کے ہمرا تفریح کے لیے یہاں پہنچے تھے کہ لینڈ سلائیڈنگ کا حادثہ پیش آیا،مقامی افراد اور سیاح فوری طور پر متاثرہ افراد کی مدد کے لیے جائے وقوع پر پہنچے لیکن تین نوجوانوں کو بچا نہ سکے تاہم رحمت اللہ صافی اور ان کے بڑے بیٹے کو بچالیا گیا،جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ڈی ایچ کیو ہسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا،ڈاکٹرز کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔نصیب اللہ صافی کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے نجیب اللہ، رضاگل اور محب اللہ کی لاشوں کو نکال لیا گیا جن کی عمریں بالترتیب 8، 10 اور 13 سال تھی۔واضح رہے کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں سڑکوں کے ناقص نظام کے باعث اکثر حادثات پیش آتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close