More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredبلوچستان

افطاری کے بعد کوئٹہ دھماکوں سے گونج اٹھا، دہشتگردوں کا بڑا حملہ، سکیورٹی فورسز کیساتھ مسلح مقابلہ جاری

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں وقفے وقفے سے چار دھماکے سنے گئے ہیں ،دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز بھی موقع پر پہنچ گئیں جن کا دہشت گردوں سے مقابلہ جاری ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ائیر پورٹ روڈ پر چمن ہاوسنگ سوسائٹی کے قریب ایک کے بعد ایک 4دھماکے سنے گئے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ جس جگہ پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں وہاں ایف سی مددگار سنٹر بھی واقع ہے جس کی عمارت کے دھماکے کی شدت سے شیشے ٹوٹ گئے ۔دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ابھی امدادی ٹیموں اور میڈ یا کو جائے وقوعہ پر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے