Featuredبلوچستان

ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اتحاد کیساتھ لڑی، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

کوئٹہ: کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اتحاد کیساتھ لڑی، پاک فوج آپ کی اپنی فوج ہے، ہم خدمت کے لئے یہاں موجود ہیں، ناپاک دشمن کے عزائم خاک میں ملائے اور ملاتے رہیں گے

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں فرنٹیئر کوربلوچستان کے زیراہتمام آپریشنل ایکسی لینس ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایف سی بلوچستان کا تقریب منعقد کرنے پرشکرگزارہوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اتحاد سے لڑا۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےعوام سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے رہے، بلوچستان کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپورساتھ دیا۔

کمانڈرسدرن کمانڈ نے کہا ایوارڈجیتنےوالوں کومبارکبادپیش کرتاہوں، پاکستان میں امن،بھائی چارہ اورانصاف کریں گے، ہم نےدہشت گردی کیخلاف جنگ اتحادکیساتھ لڑی۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ناپاک دشمن کےعزائم خاک میں ملائےاور ملاتے رہیں گے، عوام باشعور ہیں، سب معلوم ہے حالات کون خراب کرتا رہا۔

کمانڈرسدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ دشمن کو بلوچستان کاامن تباہ کرنے کے لئے ریکروٹس نہیں مل رہے، سینکڑوں کی تعدادمیں لوگ واپس آنا چاہتے ہیں، لوگوں کو پتہ چل گیا ہے، انہیں کس نے اور کیوں استعمال کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے مشکل علاقوں میں ایف سی کے جوان موجود ہوتے ہیں، جوانوں کی آنکھوں میں فخر و جذبہ ایمانی دیکھ رہا ہوں، بلوچستان میں امن ہوچکا، ترقی کاعمل شروع ہوچکا۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کاناسور بلوچستان کی طرف ایجنڈے کے تحت موڑا گیا تھا، تن دہی کے ساتھ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close