More share buttons
Share with your friends










Submit
بلوچستان

سردار یار محمد رند نے وزیر اعلیٰ جام کمال سے اختلافات

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

بلوچستان: سردار یار محمد رند نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان کو بھجوا دیں گے

سردار یار محمد رند نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے ان کی وزرات میں مسلسل مداخلت ہو رہی تھی، آئندہ مالی سال کے بجٹ

میں تعلیم کے حوالے سے ان کے اہم منصوبے مسترد کر دیے گئے، وزیراعلیٰ نے بجٹ میں ضلع لسبیلہ کے لیے 12 ارب اور میرے ضلع کے لیے 2 ارب بھی نہیں رکھے۔
اگر انہیں اور ان کے خاندان کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ہوں گے۔

یہ بھی پرھیں: کراچی میں کالعدم تحریک طالبان اور لیاری گینگ وار نے اتحاد کرلیا

اسمبلی اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس میں سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کرے گی، اپنی پارٹی کی مرکزی قیادت سے مایوس ہوں جس نے ہمیں نظر انداز کیا، چار پانچ نشستوں کے لیے ہمیں جام کمال کے حوالے کر دیا۔
صوبائی وزیر سردار یار محمد نے کہا کہ جام حکومت کو جانا چاہیے کیونکہ یہ صوبے پر بوجھ ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close