گلگت بلتستان

موسلادھار بارش، لینڈ سلائیڈنگ، سیاح پھنس گئے

اسکردو میں موسلادھار بارش کے باعث مٹی کا تودہ سسی کے مقام پر گر گیا، جس کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہوگئی، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گلگت اسکردو روڈ بلاک ہونے سے درجنوں سیاح پھنس گئے ہیں۔

وفقے فقے سے ہونے والی بارش کے باعث تین روز گزرنے کے باوجود سڑک کو کلیئر نہ کیا جاسکا، سیاح شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ اسلام آباد اور اسکردو کے درمیان فضائی سروس بھی معطل ہے۔

چترال میں گزشتہ رات مسلسل بارشوں کے بعد زیارت کے مقام پر طغیانی سے پشاور جانے والا راستہ مکمل بند ہوگیا ہے، سیلاب کی وجہ سے غیر ملکی تعمیراتی گاڑیاں اور مشنیری بھی بہہ گئی، ہزاروں افراد محصور ہوکر رہ گئے جبکہ امدادی کاموں میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close