اسلام آباد

اپوزیشن کو جلد اکثریت ملنے والی ہے یہ سب کچھ واپس ہوجائے گا : سعد رفیق

اسلام آباد: عمران خان غیر قانونی ترامیم سے خود کو بچانا اور باقیوں کو پھنسانا چاہتا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا نیب بل کی منظوری پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن کی رائے کو بلڈوز کر کے زیادتی کی گئی ہے، اپوزیشن کو جلد اکثریت ملنے والی ہے یہ سب کچھ واپس ہوجائے گا۔

مجھے افسوس ہے اس انداز سے بل منظور کیے گئے، سیکریٹری لا کمیٹی کو موٹروے سے کال کی اجلاس ساڑھے 11بجے شروع کیا جائے، دھند کے باعث موٹروے بند تھی بڑی مشکل سے پہنچا ہوں، رانا ثنا اللہ بھی راستے میں تھے لیکن بل پاس کر دیا گیا۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے آپ کو بچانے کیلئے جو دیواریں کھڑی کر رہے ہیں وہ گر جائیں گی، عمران خان غیر قانونی ترامیم سے خود کو بچانا اور باقیوں کو پھنسانا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو جلد اکثریت ملنے والی ہے یہ سب کچھ واپس ہوجائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close