اسلام آباد

ظفر حجازی کے باس اسحاق ڈار بھی گرفتار ہوں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی کے چیرمین طفر حجازی کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ اگلی سماعت میں دونوں فریقوں کو جے آئی ٹی رپورٹ پر جرح کی اجازت دی جائے گی، فریقوں کو ہدایت کی ہے کہ پرانے دلائل دہرائے نہ جائیں، ہفتے بھر میں نواز شریف کے پاپا یا پاپی ہونے کا فیصلہ ہوجائے گا، امکان ہے کہ وزیراعظم کو مجرم قرار دے دیا جائے گا، نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ منی لانڈرنگ، فراڈ، خفیہ جائیدادیں بنانے اور فوجداری جرائم میں ملوث ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ عدالت نے مرکزی کیس کے ساتھ مزید تین معاملات کا نوٹس بھی لیا، ایس ای سی پی چیرمین ظفر حجازی کیخلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے اور تفتیش کرنے کا حکم دیا کہ کس کے کہنے پر انہوں نے ایس ای پی ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی، امکان ہے کہ ظفر حجازی نے اپنے باس وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے کہنے پر یہ کام کیا، ان کے خلاف درج ایف آئی آر میں اسحاق ڈار بلواستہ مجرم ہوں گے، لہذا پولیس اور ایف آئی اے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ظفر حجازی کے ساتھ ساتھ اسحاق ڈار کو بھی گرفتار کرے گی، اگلی تاریخ تک عدالت کو حتمی رپورٹ پیش کی جائے گی، عدالت نے کہا ہے کہ ظفر حجازی فراڈ کے مرتکب ہوئے۔

فواد چوہدری  نے مزید کہا کہ سیاسی احتجاج دہشت گردی نہیں ہوتا، اسلام آباد میں 2014 کے دھرنے کے دوران عمران خان، طاہر القادری اور کارکنوں کے خلاف درج کردہ مقدمات کو ہم دہشت گردی کا کیس تسلیم نہیں کریں گے، عمران خان پہلے بھی بنی گالا میں تھے آج بھی بنی گالا میں ہیں جسے شوق ہے جاکر انہیں گرفتار کرلے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close