اسلام آباد

عمران خان کا سیلاب متاثرین کےلیے فنڈ ریزنگ کا فیصلہ

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کو امدادی کاموں کےلیے رضا کارانہ طور پر متحرک کیا جائے گا۔

عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لیے ٹیلی تھون اور جلسوں میں فنڈ ریزنگ کریں گے۔

اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس ہوا، اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی جو تمام صوبوں میں متاثرین تک فنڈز پہنچائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ عمران خان سیلاب متاثرین کےلیے ٹیلی تھون اور جلسوں میں فنڈ ریزنگ کریں گے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک فلڈ ریلیف سرگرمیوں کے ساتھ چلتی رہے گی، پیر کو سیلاب متاثرین کےلیے فنڈ اکٹھا کرنے کےلیے ٹیلی تھون کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کو امدادی کاموں کےلیے رضا کارانہ طور پر متحرک کیا جائے گا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے تحت کمیشن امداد سیلاب متاثرین تک پہنچائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close