اسلام آباد

عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنے بچوں میں ایک کی معلومات چھپائیں

اسلام آباد : عدالت نے بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر دائر نااہلی کیس 20 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے 20 دسمبر کو کیس مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی۔ عمران خان، الیکشن کمیشن اور وفاق کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کریں گے۔

شہری محمد ساجد کی درخواست کے مطابق عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے اپنے بچوں کی تفصیل میں دو کا ذکر کیا۔ ایک کی معلومات چھپائیں۔ عدالت نے فریقین کو پری ایڈمیشن نوٹس کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close