اسلام آباد

عمران خان کے کم عمر ترین وفاقی وزیر مراد سعید سب پر بازی لے گئے

اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید نے ایک اور کامیابی اپنے نام کرلی۔ وزارت پوسٹ کے بعد وزارت مواصلات میں بھی اربوں روپے کی آمدن، وزارت مواصلات کا ریونیو 11 ارب 48 کروڑ سے بھی تجاوز کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنی کمال کارکردگی دکھاتے ہوئے سب کو حیران کر دیا ہے، مراد سعید نے اپنے زیر انتظام دونوں وزارتوں میں ملکی تاریخ کا ریکارڈ ریونیو حاصل کر لیا ہے، انہوں نے وزارت مواصلات میں 11 ارب 48 کروڑ سے بھی زائد کا منافع حاصل کر لیا ہے،

اس سے قبل مراد سعید نے وزارت پوسٹ میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا، پاکستان پوسٹ کا گذشتہ سال اپریل کے ماہ تک کا ریونیو 8 ارب تھا، رواں سال پاکستان پوسٹ کا ریونیو اپریل تک 14 ارب ہو گیا ہے۔ پاکستان پوسٹ نے اپریل تک آمدنی میں 600 کروڑ کا اضافہ کر لیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مختلف وزارتوں میں کفایت شعاری کی مہم جاری ہے جس پر عمل کرتے ہوئے وزرات مواصلات نے بھی مخلتف اخراجات میں کمی کرتے ہوئے ساڑھے 3 ارب روپے کی بچت کی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت وزارت مواصلات نے اپنی اضافی گاڑیاں نیلام کر دیں جبکہ اعزازیہ اور انٹرٹینمنٹ فنڈز بھی ختم کر دیے اور اضافی گاڑیوں سے آنے والے 20 کروڑ 88 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کی منظوری دے دی

فیول اور مرمت کے کاموں میں کمی کے باعث مزید 52 لاکھ روپے کی بچت ہوئی، جب کہ وزارت کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ایک ارب 28 کروڑ روپے وصول کیے گئے اور غیر قانونی ٹھیکے اور گھپلوں میں 40 کروڑ روپے کی ریکوری بھی کی گئی جبکہ دو ماہ کے دوران وزارت مواصلات کی آمدن میں 77 کروڑ روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

تمام تر اعداد و شمار کو اکٹھا کر کے مجموعی طور پر محکمہ مواصلات 11 ارب 48 کروڑ روپے کی بچت کرنے میں کامیاب ہوا جو کہ وفاقی وزیر مراد سعید کی بڑی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ مراد سعید وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ کے سب سے کم عمر ترین وزیر ہیں جن کو اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان کا بھرپور اعتماد حاصل ہے .

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close