اسلام آباد

نوازشریف کا کھیل ختم اور وہ ہار گئے ہیں، عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو میرا پیغام ہے کہ وہ حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے آپ کی گیم ختم ہوگئی اور آپ ہار گئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں نکلنے والی کرپشن بچاؤ ریلی پر نوازشریف کو میرا پیغام ہے کہ آپ امپائرز، موسم، پچ اور کھلاڑیوں کو تو ذمہ دار ٹھہرا سکتے ہیں لیکن اس حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے کہ آپ ہار گئے اور آپ کی گیم ختم ہوگئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے محسوس کیا ہوگا کہ آپ کی رہنمائی میں چلنے والے اور آپ کو سننے والے لوگوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close