اسلام آباد

پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے اور پنجاب تبدیلی کا مرکز بن چکا ہے جب کہ پاکستان کو کرپشن اور ظلم سے بچانے کیلیے پنجاب کےعوام کو کھڑا ہونا ہے۔ چیئرمین عمران خان سے شیخوپورہ کی معروف سیاسی شخصیات نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کرنے والوں میں شفقت رسول گھمن ،افتخار رسول گھمن شامل تھے۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد شفقت رسول گھمن اور افتخار رسول گھمن نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا اور این اے 135 سمیت شیخوپورہ میں پی ٹی آئی کومضبوط کرنےکے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر عمران خان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر گھمن برادران کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے، پنجاب تبدیلی کا مرکز بن چکا ہے جب کہ پنجاب کے عوام آئین اور ریاست پرحملہ پسپا کرنے پر تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کرپشن اور ظلم سے بچانے کے لیے پنجاب کےعوام کو کھڑا ہونا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close