اسلام آباد

کونسا قانون شریف خاندان کو نیب میں پیش نہ ہونے کی اجازت دیتا ہے، عمران خان

بنی گالہ: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ (ن) لیگی وزیر کیسے یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ شریف خاندان نیب میں پیش نہیں ہو گا اور کون سا قانون انہیں اس من مانی اور خود سر رویے کی اجازت دیتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ روز اول سے اہم نکتہ اٹھا رہا ہوں کہ (ن) لیگی وزیر کیسے یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ شریف خاندان نیب میں پیش نہیں ہو گا، کون سا قانون انہیں اس من مانی اور خود سر رویے کی اجازت دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں کہ وہ خود اپنی تحقیقات کے لیے اپنی مرضی کا طریقہ منتخب کریں، شریف خاندان یہ بھول چکا ہے کہ وہ ملزم ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کا اختیار سپریم کورٹ کو حاصل ہے، (ن) لیگ کو عدالتی حکم نامے پر نظر ثانی کا اختیار کس نے دیا جب کہ سپریم کورٹ نے تو نظرثانی کیلئے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی، سپریم کورٹ کا نظرثانی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر نہ کرنا حقیقت میں حکم امتناع دینے سے انکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کے پاس اپنے دوہرے معیار اور دوغلے پن کا کیا جواز ہے، کیا نیب کرپشن، منی لانڈرنگ، اثاثے چھپانے، ٹیکس چوری جیسے جرائم میں ملوث افراد سے ایسا برتاؤ ہی کرتی ہے جیسے وہ شریف خاندان سے پیش آ رہی ہے۔
اس سے قبل اپنے وڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ کل بروز جمعہ سکھر آ رہے ہیں، انہوں نے سندھ کے عوام کو کل سکھر آنے کی دعوت دیتےہوئے کہا کہتحریک انصاف نے انتہائی محنت سے ’’پاناما کیس‘‘ کی پیروی کی۔ انہوں نے کہا کہعمران خان نے کہا کہ سندھ کے گھمبیر مسائل سے ہم بخوبی واقف ہیں، پاناما کے بعد اب سندھ کے حالات میں بہتری کے لئے محنت کرنا ہوگی جب کہ 25 اگست کو آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے کہ سندھ کے حالات میں بہتری کیسے ممکن ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close