اسلام آباد

ایف آئی اے کا فرح گوگی کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ

فرح گوگی کے اکاؤنٹس میں غیر معمولی ٹرانزیکشنز ہوئیں تھیں

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی کو پاکستان لانے کے لیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی ۔

ذرائع کے مطابق فرح گوگی کو اشتہاری قرار دینے کے لئے عدالت سے ریڈ وارنٹ حاصل کئے جائینگے۔

فرح گوگی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے۔ اسٹیٹ بنک کی ہدایت پر یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

فرح گوگی کے اکاؤنٹس میں غیر معمولی ٹرانزیکشنز ہوئیں تھیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close