اسلام آباد

یوم دفاع پاکستان، ارض وطن سے تجدید عہد کہ دفاع وطن پہ سب وار دینگے

اسلام آباد: آج ملک بھر میں 52واں یوم دفاعِ پاکستان ملی جوش و جذبے سے اور مادر وطن کیساتھ اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا جارہا ہے کہ اپنا سب کچھ وار دیں گے مگر دفاع وطن پہ کوئی آنچ نہ آنے دینگے گے۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ مختلف شہروں میں پروقار تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے اور 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے اور نشان حیدر پانے والے شہدا کی یاد گاروں پر پھول چڑھانے کے علاوہ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جارہی ہے۔ کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح اور لاہور میں علامہ اقبال کے مزاروں پرگارڈز کی تبدیلی کی تقاریب کا انعقاد پوا۔ یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے پشاور میں پاک فوج کے زیر اہتمام کرنل شیر خان اسٹیڈیم اور کوئٹہ میں بھی پاک فوج کے زیر اہتمام عسکری میلے کا اہتمام کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close