اسلام آباد

اسلام آباد موٹروے پر مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار، 4 بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق

اسلام آباد: چکری انٹرچینج کے قریب مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جھنگ سے راولپنڈی آنے والی وین چکری انٹر چینج کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ جس کے باعث وین میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوں ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے آگ پر قابو پانے کے بعد 20 زخمیوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا۔ سی ایم ایچ کے طبی عملے نے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جب کہ 8 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔ دیگر زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ وین میں سوار افراد کے مطابق حادثے کے وقت ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو پائی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا جب کہ وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close