اسلام آباد

عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد کردی۔ پاکستان ویوزکے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامرفاروق نے عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دینے کے کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے پٹیشن ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔ ایڈوکیٹ کلثوم خالق نے عائشہ گلالئی کو نا اہل قرار دینے کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی۔
درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پرجھوٹے الزامات لگائے، انہوں نے اسمبلی کے فورم پرعوامی مینڈیٹ کی توہین کی، عائشہ گلالئی عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت قومی اسمبلی کی سیٹ کی اہل نہیں رہیں، اس لیے انہیں نااہل قرار دے کر قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کیا جائے۔ واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پرغیر اخلاقی میسیج بھیجنے کا الزام عائد کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close