اسلام آباد

وزیراعظم ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کریں، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیا الیکشن کرانے کا اعلان کریں اور نیا مینڈیٹ لیں کیونکہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے یہ ضروری ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے معیشیت کو تباہ کردیا ہے، قرضے بڑھتے جارہے ہیں اور ان کو اداکرنے کے لیے مزید قرضے لینے پڑرہے ہیں، پرویزمشرف سے کم پیپلز پارٹی کے دور میں ملک میں سرمایا کاری ہوئی اور اس سے کم مسلم لیگ(ن) کے دورمیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب افغان پالیسی بن رہی تھی تو ہمارا وزیر خارجہ نہیں تھا کیوں کہ نواز شریف پاناماکیس میں لگے تھے اور اس کی فکر کسی کو نہیں تھی۔
عمران خان نے کہا کہ کیا انہیں اب پتہ چلا کہ ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا چاہیے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یہ خود نہیں کررہے اور کہہ رہے ہیں کہ گھر ٹھیک کرنا ہے، یہ اپنی فوج کو گندا کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اب بھی کہہ رہے ہیں کہ میرا وزیراعظم نواز شریف ہے جب کہ 5 محترم ججز نے انہیں نااہل کیا، جیلوں میں جولوگ ہیں وہ بھی کہیں گے ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانتے، تب یہ کیا کہیں گے، اس کا مطلب یہ ہے کہ  نواز شریف جو مرضی کریں کوئی انہیں ہاتھ نہیں لگا سکتا۔
عمران خان نے کہا کہ کسی ملک کی جمہوریت میں ایسا بل کبھی پاس نہیں ہوا جو سینیٹ میں ہوا، یہ جمہوریت کو نقصان پہنچارہے ہیں، جمہوریت کا تقاضا ہے کہ وزیراعظم اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کریں، وزیراعظم پر ایل این جی کا کیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مطالبہ کرتاہوں کہ وزیراعظم کو نئے الیکشن کا اعلان کرکے نیا مینڈیٹ لینا چاہیے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جمہوریت کی مضبوطی کے لیے نیا الیکشن کرانا چاہیے کیونکہ یہ جمہوریت کے لیے ضروری ہے، یہ جمہوریت کو کمزور کررہے ہیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے نہیں مان رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close