اسلام آباد

مولانا مسعود اظہر زیرحراست: ‘تصدیق نہیں کرسکتے‘

دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران قاضی خلیل نے کہا کہ پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کے حوالے سے ہندوستان کی فراہم کردہ معلومات کو اعلیٰ سطح پر اٹھایا گیا ہے، دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں جن کے خاتمے کے لیے پاکستان اور ہندوستان کی جانب سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے.

پاک ۔ ہند خارجہ سیکریٹریز کی ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے خارجہ سیکریٹریز کے درمیان مذاکرات کے لیے کسی تاریخ کا تعین نہیں ہوا تھا اور اس حوالے سے تاریخ طے کرنے کے لیے رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کی زیر صدارت عسکری اور سیاسی قیادت کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کی تحقیقات میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے کئی افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے نام لیے بغیر پاکستانی افسران کے حوالے سے بتایا تھا کہ گرفتار کیے گئے افراد میں کالعدم جیش محمد گروپ کے سربراہ مسعود اظہر، ان کے بھائی رؤف اور بہنوئی بھی شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے داعش کے حوالے سے افغان سفیر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے حوالے سے افغان سفیر کا بیان بے بنیاد ہے، جبکہ کسی ثبوت کے بغیر الزام تراشی سے گریز کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر جانان موسیٰ زئی نے ایک سمینار سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ فاٹا کی اورکزئی اور مہمند ایجنسی میں فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد وہاں سے فرار ہونے والے 70 فیصد دہشت گردوں نے افغانستان آکر داعش میں شمولیت اختیار کرلی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close