اسلام آباد

وزیراعظم کا وزارت منصوبہ بندی کا دورہ، توانائی و انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی جلد تکمیل

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کے دوران پاکستان نے دیرپا معاشی استحکام حاصل کیا ہے، سرمایہ کاری اور معیشت میں بہتری توانائی اور انفراسٹرکچر منصوبوں کی کامیابی سے تکمیل سے جڑی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وزارت منصوبہ بندی و ترقی کا دورہ کیا جس دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ایس ڈی پی پر انہیں بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے تین سال میں ترقیاتی بجٹ کو دگنا کر دیا ہے اور توانائی و انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی جلد تکمیل ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے دوران پاکستان نے دیرپا معاشی استحکام حاصل کی ہے، سرمایہ کاری اور معیشت میں بہتری ان منصوبوں کی کامیابی تکمیل سے جڑی ہوئی ہے اس لئے ان منصوبوں پر عملدرآمد میں تاخیر برداشت نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت اور فعالیت ساتھ ہونی چاہئے جبکہ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے مسلسل آگاہ رکھا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close