اسلام آباد

پاناما حکومت نے غلط بیانی پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے تحریری معافی مانگ لی

اسلام آباد: پاناما کے نائب وزیرخزانہ کی جانب سے غلط بیانی کرنے پر پاناما حکومت نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے تحریری طور پر معافی مانگ لی۔

 پاناما لیکس کے بعد وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور پاناما کے نائب وزیرخزانہ آئیون زرک کے درمیان ملاقات کی بے بنیاد خبر پر پاناما حکومت نے اسحاق ڈار سے تحریری طور پر معافی مانگ لی جب کہ اس حوالے سے  پاناما حکومت نے وزارت خزانہ کو معافی پر مشتمل مراسلہ بھی ارسال کردیا جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ نائب وزیرخزانہ آئیون زرک نے پاکستانی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے نہیں بلکہ سیکرٹری خزانہ وقار مسعود سے ملاقات کی تھی جب کہ حکومت نے اسحاق ڈار سے معافی بھی مانگی ہے۔

گزشتہ دنوں پاناما کے نائب وزیرخزانہ نے ایک انٹرویو میں  پاناما لیکس منظرعام پر آنے کے بعد پاکستان کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کا حوالہ دیا تھا جس کے بعد پاکستان میں مختلف چہ مگوئیاں کی جانے لگیں تاہم پاناما کے نائب وزیرخزانہ نے خود ہی اس کی تصحیح کرلی کہ انہوں نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے نہیں بلکہ سیکرٹری خزانہ وقار مسعود سے ملاقات کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close