اسلام آباد

بھارت نے فائر بندی کے معاہدے کی پاسداری کرنے کے حوالے سے لکھے گئے خط کے جواب میں الٹا پاکستان پرالزام لگا دیا: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کی جانب سے بھارتی ہم منصب سشماسوارج کو فائر بندی کے معاہدے کی پاسداری کے حوالے سے لکھے گئے خط کا جواب مل گیاہے جس میں ایک بار پھر بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سشماسوارج نے لکھا ہے کہ بھارت کی جانب سے فائرنگ صرف دراندازی کی صورت میں کی جاتی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے خط لکھنے کا مقصد قیمتی جانوں کا ضیا ع روکنا تھا،پاکستان نے بھارت کوفائربندی معاہدے کی خلاف ورزی روکنے کوکہاتھا لیکن انہوںنے الٹا پاکستان پر ہی الزام لگادیا۔ترجمان کے مطابق دراندازی کی تحقیقات پراقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کوکام کرنے کیلیے کئی مرتبہ کہا لیکن بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کو آزادانہ کام نہیں کرنے دیتا۔ ڈاکٹر محمد فیصل کہتے ہیں کہ بھارت کی سرحدی خلاف ورزیاں پچھلے15سال میں سب سے زیادہ ہیں،رواں سال بھارت نے1300 سے زائد بار فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close