اسلام آباد

پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات جلدہوگی۔باچا خان سانحہ کی شدید مذمت: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ چارسدہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، پاکستان اور امریکہ کے مضبوط اور قریبی تعلقات ہیں،پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کی تاریخ جلد طے کی جائے گی، وزیر اعظم کے سعودی عرب اور ایران کے دورے کا مقصد دونوں ممالک میں جاری کشیدگی میں کمی لانا تھا۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چارسدہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، واقعے کی تحقیقات ہورہی ہیں ،مکمل تحقیقات سے پہلے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اورزخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔
پاکستان اور امریکہ کے مضبوط اور قریبی تعلقات ہیں اور وزیر اعظم کے گزشتہ سال کے دورے سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں گہرا تعاون ہے۔
پاکستان اور بھارت ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں، پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کی تاریخ جلد طے کی جائے گی۔ افغانستا ن سے مختلف معاملات پر رابطے میں رہتے ہیں اور پاک افغان ملٹریز رابطے جاری ہیں۔ وزیر اعظم کے سعودی عرب اور ایران کے دورے کا مقصد دونوں ممالک میں جاری کشیدگی میں کمی لانا تھا دونوں ملکوں نے پاکستان کی مصالحت کی پیشکش کا مثبت جواب دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close