اسلام آباد

عمران خان کو شیروانی پہننے کا بہت شوق ہے ،اتنا ہی شوق ہے تو پہن کر گھومیں پھریں :حمزہ شہباز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہاہے کہ عمران خان کو شیروانی پہننے کا بہت شوق ہے ،شیروانی کا اتنا ہی شوق ہے تو پہن کر گھومیں اور پھریں ۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف قومی اسمبلی میں آج اپنا موقف پیش کریں گے،پاناما لیکس میں نوازشریف کا نام کہیں نہیں ہے ،شریف فیملی نے آج تک ایک پائی بھی معاف نہیں کروائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے قرض معاف کروائے ،آف شور کمپنی کے مالک ہیں ،تابڑ توڑ حملے کرنے والوں کی اپنی آف شور کمپنی نکل آئی ہیں ،پوری قوم جانتی ہے کہ علیم خان قضبہ مافیہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو رات میں بھی کرسی ک خواب آتے ہیں ،عمران خان قوم کا وقت ضائع نہ کریں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close