اسلام آباد

سپریم کورٹ، ن لیگ اور پی پی پی کے ممنوعہ فنڈز کیخلاف درخواستوں پر اعتراضات ختم

اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ممنوعہ فنڈز کیخلاف درخواستوں پر اعتراضات ختم کرکے انہیں ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلیا۔ پاکستان ویوز کے مطابق سپریم کورٹ نے ن لیگ اور پی پی پی کے ممنوعہ فنڈز کے حوالے سے تحریک انصاف کی درخواستیں ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے۔

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور شیریں مزاری کی جانب سے دائر کردہ درخواستوں کی سماعت چیمبر میں کی اور انہیں ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو فارن فنڈنگ پارٹیاں قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے غیر ملکی اور ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close