اسلام آباد

نیب ریفرنسز؛ نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف، بیٹی مریم اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ سے متعلق درخواستوں کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا اس لئے درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف کرپشن کے الزم میں العزیزیہ اسٹیل ملز، فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور ایون فیلڈپراپرٹیز سمیت تین ریفرنسز دائر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close