اسلام آباد

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: ایران کے خارجہ امور کے وزیر ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ہے جس میں میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ دوستانہ اور قریبی تعلقات کے گہرے رشتے میں بندھا ہوا ہے، پاکستان ایران کے ساتھ اپنی علاقائی ترقی سمیت دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

سردار ایاز کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی خطے کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے اس کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ایرانی پارلیمنٹ اور عوام پاکستان کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف پاکستانی ہم منصب خواجہ محمد آصف کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں، اپنے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ بزنس فورم سے خطابات کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close