اسلام آباد

اس سال کا تیسرا اور آخری چاند گرہن 16ستمبر کو ہوگا

سولہ اور سترہ ستمبر کی درمیانی شب چاند کو ایک بار پھر گرہن لگے گا، دوہزار سولہ کا تیسرا چاند گرہن جمعہ سولہ ستمبر کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بج کر پچپن منٹ پر شروع ہوگا جو نصف شب ایک بج کر پچپن منٹ پر ختم ہوگا، اس کا دورانیہ چار گھنٹے ہوگا، یہ گرہن بڑے عرصے کے بعد پاکستان میں مکمل نظر آرہا ہے۔

چاند گرہن آسڑیلیا، جاپان، نیوزی لینڈ، پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، بھوٹان، ایران، عراق، کویت، یواے ای اور دیگر ممالک میں دیکھا جا سکے گا جبکہ امریکہ، کینیڈا اور دیگر ممالک میں نظر نہیں آئے گا۔

یہ چاند گرہن خاص بات یہ ہیں کہ یہ 22 ستمبر کے قریب لگ رہا ہے ، دن اور رات کا دورانیہ تقریبا برابر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ایسے جزوی چاند گرہن کہا جا رہا ہے، جزوی چاند گرہن کے دوران زمین کا مکمل سایہ چاند پر نہیں پڑتا۔

واضح رہے کہ رواں سال کا پہلا چاند گرہن 23مارچ میں جبکہ دوسرا 18 اگست کو ہوا تھا۔

یاد رہے کہ سورج کو گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان حائل ہو جاتا ہے اور اس کی روشنی زمین تک پہنچنے سے روک دیتا ہے لیکن چونکہ سورج کا فاصلہ زمین سے چاند کے فاصلے کے مقابلے میں چار سو گنا زیادہ ہے، اس لیے سورج چاند کے پیچھے مکمل یا جزوی طور پر چھپ جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close