اسلام آباد

عمران خان ناراض اراکین کو لے کر بنی گالہ میں بیٹھ گئے

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کے مبینہ سلوک اورترقیاتی فنڈز کی غیرمنصفانہ تقسیم پر خیبر پختونخوا کے ناراض اراکین کو عمران خان نے بنی گالا طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین سے ملاقات کر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ناراض اراکین نے عمران خان سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ خیبرپختونخوا حکومت تحریک انصاف کے منشور پر پورا نہیں اتر رہی، عوامی مسائل کے لیے وزیر اعلیٰ سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ ناروا سلوک اختیار کرتے ہیں‘‘۔

ناراض اراکین نے عمران خان کے سامنے وزیر اعلیٰ کےپی کے پرویز خٹک کی شکایات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبر ہونے کے باوجود حکومت ہمارے جائز اختیارات نہیں دئیے جارہے‘‘۔

ناراض اراکین میں داوڑ کنڈی، خیال زمان، جنید اکبر، امیر اللہ مروت اور ساجد نواز شامل ہیں۔

عمران خان نے اراکین کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی اور پابند کیا کہ اگر آپس میں کسی بھی قسم کی شکایات کا سامنا ہے تو اسے پارٹی کے اندر رہتے ہوئے حل کیا جائے۔

عمران خان نے اختلافات کی خبریں میڈیا پر نشر ہونے کے خلاف سخت ناراضی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ پارٹی اختلافات کو میڈیا پر نشر کرنے سے باز رہا جائے، تحریک انصاف کے جس کارکن نے بھی میڈیا پر خبر دی اُس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close