اسلام آباد

وزیراطلاعات پھر میدان میں، اعلان کردیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی بھی جو غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہو گا، اسے گرفتار کرنے کا حق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حاصل ہے۔
کراچی پریس کلب کے صحافی نصراللہ کی گرفتاری کے حوالے سے وائس آف امریکا کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اطلاعات کی بنیاد پر چھاپہ مارا اور جو افراد گرفتار ہونے تھے وہ ہو گئے ہیں اور اب وہ نتائج کا سامنا کریں گےجبکہ پی ایف یو جے دستور نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کا انٹرویو حکومت کی جارحانہ پالیسی کا عکاس ہے۔ وزیر اطلاعات نے سینسر شپ اور میڈیا پر دباﺅ کے حوالے سے انہوں نے تمام اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اتنے طاقتور نہیں کہ میڈیا کے اداروں میں لوگوں کو نوکریوں سے نکلوا سکیں۔ حکومت یہ جرأت نہیں کر سکتی کہ کسی شخص کو رکھنے یا نکالنے کیلئے میڈیا سے بات کرے، میڈیا ہاﺅسز بہت تگڑے ہیں، اس حوالے سے آنے والے تمام تر اطلاعات غلط ہیں۔

اخبار کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر محمد نواز رضا، سیکرٹری جنرل سہیل افضل خان، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل شعیب احمد، صدر کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) طارق ابوالحسن ، سیکرٹری حامد الرحمٰن اور اراکین مرکزی مجلس عاملہ پی ایف یو جے دستور نے مشترکہ بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کے وائس آف امریکا کو دئیے گئے انٹرویو پر اپنے ردعمل میں محمد نواز رضا نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات میڈیا کارکنوں کو بے روزگار کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔
سہیل افضل نے فواد چوہدری کے متنازع انٹرویو پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریس کلبوں کویرغمال بنانے نہیں دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close