اسلام آباد

الیکشن میں عمران خان کی فتح پر بھارتی لیجنڈ کرکٹر کپل دیو بھی میدان میں آگئے ،ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی خوش ہو جائیں گے

اسلام آباد :پاکستان میں عام انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے واضح برتری حاصل کی ہے اور عمران خان اگلے متوقع وزیراعظم ہیں ،اس صورتحال کے تناظر میں اب عمران خان کے لیے نیک تمناﺅں کے پیغا مات بھی آنا شروع ہو گئے ہیں اور بھارت سے بھی ان کے لیے پیغامات آ رہے ہیں ،بھارت کے معروف اداکار رشی کپور کی جانب سے پیغام کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے بھی عمران خان کے لیے نیک تمناﺅں کا پیغام بھیج دیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق کپل دیو نے انتخابات میں عمران خان کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ عمران خان کا وزیر اعظم بننا خوشی کی بات ہے ،عمران خان میں پہلے بھی جنون تھا اور اب بھی ہے ۔سابق بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ پاک بھارت کرکٹ تعلقات بحال ہوئے تو بے حد خوشی ہو گی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل رشی کپور نے کہا تھا کہ ”عمران خان نے بہت اچھی باتیں کیں ،میں بھی پچھلے دو دنوں سے یہ ہی کہہ رہا تھا جو تم نے پاکستان اور بھارت کے بارے میں کہا،مجھے امید ہے تم اپنے ملک کے ہمارے ملک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں کامیاب ہو گے۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close