اسلام آباد

وزیرِ خزانہ اسد عمر کی تقریر میں سچ کا فقدان ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے وزیرِ خزانہ اسد عمر کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’وزیر خزانہ کی تقریر میں سچ کا فقدان ہے‘۔

شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے خاتمے کے حوالے سے کہا کہ ان کی حکومت کے ابتدا میں یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ ملک سے بجلی کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا 2018 کے الیکشن تک ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہوچکی تھی یا نہیں؟

شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ وعدہ کیا گیا تھا کہ کے پی میں بجلی پیدا کرکے پورے ملک کو فراہم کریں گے، اگر پی ٹی آئی کے دعوے پر اعتبار کرلیتے تو آج ملک اندھیرے میں ہوتا‘۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 5 سال میں منفی 6 میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی۔

انہوں نے اپنی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دنیا کے سستے ترین بجلی کے منصوبے لگائے گئے اور ان منصوبوں میں 160 ارب روپے بچائے گئے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان فاصلے بڑھانے کی کوشش کی گئی جو ناکام ہوگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close